بھارت
بھارت: جماعت اسلامی جنسی تشدد کیخلاف مہم چلائے گی
سری نگر: جماعت اسلامی ہند نے بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں ”اخلاقیات آزادی ہے“ کے عنوان سے ایک ماہ طویل ملک گیر مہم کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ستمبر میں شروع ہونے والی اس مہم کا مقصد خواتین اور لڑکیوں بالخصوص پسماندہ کمیونٹیز کو نشانہ بنا کر جنسی تشدد اور قتل عام کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سدباب کرنا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کی قومی سکریٹری رحمت النسانے ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے تئیں منفی رویے پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اخلاقی اقدار کا زوال اور شراب اور منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال جنسی استحصال کا باعث بنتا ہے۔مہم کے دوران مختلف پروگراموںکا انعقاد کیا جائے گا۔