بھارت

تریپورہ : ہندو بلوائیوں کا مسجد اور دکانوں پر حملہ، ایک مسلم تاجر کوقتل کردیا

اگرتلہ :
بھارتی ریاست تریپورہ میں ہندوتوابلوائیوں نے مسجد اور متعدد دکانوں پر حملہ کر کے ایک مسلم تاجر کو قتل کردیاہے ۔بلوائیوں نے مسجد اور دکانوں میں لوٹ مار اور توڑپھوڑ بھی کی ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے علاقے قدم تلہ میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں ہندوتوا تنظیموں بی جے پی، آر ایس ایس، وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے بلوائی شامل تھے ۔مقامی صحافی پرسنجیت دیبناتھ سمیت عینی شاہدین کے مطابق بلوائیوں نے ایک مسلم خاندان کو جو ہسپتال جارہا تھا ہندو درگا پوجا کیلئے چندہ دینے پر مجبور کیا ۔انکار کرنے پر ہندو بلوائیوں نے اشتعال میں آتے ہوئے مسجد اوردکانوں پر حملہ کر دیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہندو بلوائیوں کو مسجد یں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اورقرآن پاک کو نذر آتش کرتے ہوئے دکھایاگیاہے۔ اس واقعے کے بعد مقامی مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے ۔واقعے کے خلاف علاقے میں شدید احتجاج کے پیش نظر صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج سمیت طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس بھانوپا چکرورتی نے میڈیا کو بتایاہے کہ گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اورصورتحال پر قابو پانے کیلئے تریپورہ پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس، تریپورہ اسٹیٹ رائفلز، آسام رائفلز، اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس سمیت مختلف فورسز کے 700 سے زائد اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے ایک اور افسوسناک واقعے میں ایک ہندو انتہاپسند نے معمر مسلم بھکاری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی وائرل ویڈیو میں امیتھی شہر میں ایک ہندوانتہا پسند کو معمر مسلم بھکاری کو ہندو اکثریتی علاقے میں بھیک مانگنے پر لاٹھی کے ذریعے وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button