مقبوضہ جموں و کشمیر

ہم جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہدکرتے رہیں گے : عمر عبداللہ

جموں28 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاہے کہ وہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے اپنی آخری سانس تک جدوجہدجاری رکھیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے جموں کے علاقے گول میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اور اپنے گھروں کے لیے نہیں لڑ رہے بلکہ ہماری جدوجہد کشمیری عوام اوران کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہے۔ہماری جدوجہد اپنے حقوق کی بحالی کے لئے ہے جو 5 اگست 2019 کو ہم سے چھین لیے گئے تھے اور ہم آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ حق اور انصاف کی لڑائی ہے اور اس کے لیے لڑنے والے اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹاتے بلکہ جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہیں۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اگست 2019 میں بھارتی آئین کی دفعہ 370 کے تحت کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کرکے ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کردیاتھا۔عمرعبداللہ نے شہیدعامر ماگرے کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی جو 15 نومبر کو حیدر پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے چار افراد میں شامل تھا۔عمر عبداللہ نے کہاکہ آج صورت حال ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گئی ہے جہاں ہمیں اپنے معصوم شہریوں کی میتوں کے لیے احتجاج کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے شہید عامر کی میت ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button