مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کا توہین آمیز بیان پر نرسنگھانند کی گرفتاری کا مطالبہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل کانفرنس نے پیغمبر اسلامۖ کے خلاف یتی نرسنگھا نند کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این سی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں کہا کہ اشتعال انگیز بیانات سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچتی ہے اور ان سے فرقہ وارانہ انتشار پیداہو سکتا ہے۔نرسنگھانندکو جس پر پہلے ہی نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ درج ہے، اتر پردیش کے علاقے غازی آباد اور دیگرریاستوں میں مظاہروںکے بعد نئے مقدمات کا سامنا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے حکومت کی طرف سے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نرسنگھانند کو گرفتار کرنے اورجوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ پرامن رہیں اور انتشارپھیلانے والے افراد کی مزاحمت کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button