مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : سکھوں کی طرف سے حلقہ بندی کمیشن پر کڑی تنقید
سرینگر 21جولائی(کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں سکھوں کی ایک تنظیم نے اسمبلی نشستوں کے مطابق سکھ برادری کو سیاسی نمائندگی نہ دینے پر حلقہ بندی کمیشن پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن سنگھ رینا نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندی کمیشن کوجغرافیہ اور آبادی کی بنیاد پر مقامی برادریوںکونمائندگی دینے سمیت دو اہم ذمہ داریاں دی گئی تھیں اور وہ اسے نظر انداز نہیں کر سکتا۔تاہم انہوںنے کہاکہ حلقہ بندی کمیشن نے سکھ برادری کو حلقہ بندیوں کے عمل میں کوئی نمائندگی نہیں دی جس کی وجہ سے مقبوضہ علاقے میں آئندہ انتخابات بے معنی ہو ں گے۔انہوں نے دنیا بھر میں مقیم سکھوں سے اپیل کی کہ وہ اس ناانصافی اور امتیاازی سلوک کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔