مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : کانگریس ارکان اسمبلی ریاستی درجہ کی بحالی تک حلف نہیں اٹھائیں گے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما غلام احمد میر نے ریاستی درجہ کی بحالی کے بارے میں پارٹی کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کانگریس کے منتخب ارکان اسمبلی ریاستی درجہ ملنے تک حلف نہیں اٹھائیں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد میرنے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ ہم نے الیکشن اقتدار کے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے لڑا ہے اور ہماری اولین ترجیح ریاستی درجے کی بحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے منتخب ارکان فوری طورپرحلف نہیں اٹھائیں گے لیکن ہم اجتماعی اہداف کے حصول کیلئے اپنے اتحادی نیشنل کانفرنس کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button