پاکستان

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے شادانی دربار سندھ کی یاتراکے لیے 87بھارتیوں کو ویزے جاری کردیے

اسلام آباد: نئی دہلی میںپاکستانی ہائی کمیشن نے شادانی دربار حیات پتافی سندھ میں شیو ایوتاری ستگرو سنت شادارام صاحب کے 316ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں 24نومبر تا 4دسمبر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے 87ہندو یاتریوں کو پاکستان کے ویزے جاری کئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہفتے کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس موقع پر ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے ہندو یاتریوںکے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقدس مذہبی مقامات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ یاتریوں کو ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ ہندو یاتریوں کو ویزوں کا اجرا ئ1974کے مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں پاک بھارت معاہدے تحت کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button