مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: پولیس نے صحافیوں کو پریس انکلیو میں گاڑیاں پارک کرنے سے روک دیا

سرینگر 28 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیس نے صحافیوں کو پریس انکلیو سری نگر میں اپنی گاڑیاں پارک کرنے سے روک دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ٹریفک پولیس کے سپر انٹنڈنٹ مظفر شاہ کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم نے پریس انکلیو پہنچ کر یہاں کھڑی گاڑیوں کو ہٹا دیا ۔ ایک سینئر صحافی کی گاڑی کو اٹھا کر ٹریفک ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا۔صحافیوں نے ٹریفک پولیس کی کارروائی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا کہ انکی گاڑیاں ہٹالی گئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button