متفرقات

عوامی مجلس عمل کا تنظیم سے وابستہ کئی شخصیات کے انتقال پراظہارتعزیت

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور میرواعظ خاندان سے منسلک کئی شخصیات کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتقال کرنے والوں میں حلقہ حضرت بل کے صدر خواجہ غلام محمد وانی کی ہمشیرہ ،چرارشریف کے غلام محی الدین شاہ کی اہلیہ،نوہٹہ کے محمد یوسف بٹ، عالی کدل کے محمد یوسف مسگر اور وانگن پورہ عیدگاہ سرینگر کے محمد رمضان متو شامل ہیں۔ تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے سماج کے لئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور مرحومین کے لئے مغفرت کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button