بھارت

بھارت:بم کی موجودگی کی دھمکیوں کے باعث مزید 70پروازیں منسوخ

نئی دلی:
بھارت میں مختلف ائیر لائنز کی پروازوں میں بم کی موجودگی کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج جمعرات کو 70سے زیادہ پروازوں کو بم کی موجودگی کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایئر انڈیا، وسٹارا اور انڈیگو کی 20، بیس پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہیں جبکہ آکاسا ایئر کی تقریبا 14 پروازوں کو بم کی موجودگی کی دھمکیاں دی گئیں۔بھارت میں گزشتہ 11دنوں میں تقریبا 250پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ رواں ہفتے کے آغاز میں بھارت کے شہری ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے کہا تھاکہ حکومت ایئر لائنز کو بم کی دھمکیوں کے واقعات سے نمٹنے کے لیے قانون سازی کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس میں دھمکیاں دینے والے عناصر کی نو فلائی لسٹ میں شمولیت بھی شامل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button