بھارت

نئی دلی :ائر انڈیا کے چار ارکان عملہ بردہ فروشی کے شبہ میں گرفتار

1f841351-cbf4-4d7e-97e2-4f099a9daf70نئی دلی: ائر انڈیا (اے آئی) کے چار ارکان عملہ اور برطانیہ جانے والے ایک مسافر کو انسانی بردہ فروشی میں ملوث ہونے کے شبہ میں دلی ائر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اے آئی کے ایک سینئر افسر نے بتایا ہے کہ بردہ فروشی کے الزام پر چار ارکان عملہ کو معطل کر دیاگیا۔ اے آئی کے چار ارکان کی گرفتار ی کا واقعہ نئی دلی کے انٹرنیشنل ائر پورٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر کی سرگرمیاں مشتبہ پائی گئیں۔ وہ ائر انڈیا کی پرواز سے برمنگھم جانے والا تھا۔ مسافر کی سفری دستاویزات مشتبہ تھیں جبکہ اے آئی کے ارکان عملہ نے اس سمیت دیگر دو مسافروں کو غیر قانونی دستاویزات پر طیارہ میں سوارکرانے کی کوشش کی ۔بعدازاں روہن ورما، جہانگیر، یش اور اکشے نارنگ اور مسافر دلجوت سنگھ کو دہلی پولیس کے حوالے کیا گیا جس نے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button