مودی حکومت کی پالیسیوں کے ناقد صحافی کے خلاف مقدمہ درج ،ایڈیٹرز گلڈ کی مذمت
نئی دلی :ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے مودی حکومت کی پالیسیوں کے ناقد صحافی مہیش لانگا کے خلاف مقدمے کے اندراج کی مذمت کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روزنامہ دی ہندو سے وابستہ صحافی مہیش لانگا،جو اس وقت عدالتی حراست میں ہیں، کو بی جے پی کی ریاستی حکومت کی پالیسی کے ناقد کے طورپر دیکھا جاتا ہے۔ایڈیٹرز گلڈ نے ایک بیان میں صحافی کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر حملہ قراردیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ گلڈ نے صحافی کے قبضے سے خفیہ دستاویزات برآمد ہونے کے حکومتی دعوئوں کو مضحکہ خیز قراردیا۔ ایڈیٹر گلڈ نے کہاکہ حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے صحافیوں کو حساس معلومات تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مہیش لانگا کے خلاف خفیہ دستاویزات کی موجودگی پر ایک اور مقدمے کا اندراج "تشویش ناک” ہے۔بیان میں حکومتی اقدامات ریاست کے "چوتھے ستون” کے طور پر میڈیا کے کردار کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں۔دی ہندو کے ایڈیٹر سریش نمباتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مہیش کے خلاف مقدمہ کو "حساس” قراردیتے ہوئے خفیہ رکھا گیا ہے اور انہیں اس کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کے بارے میں بالکل بھی آگاہی نہیں دی جارہی ہے