بھارت

کینیڈا نے بھارت کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی

canadaاوٹاوا 29 ستمبر (کے ایم ایس) کینیڈا نے اپنے شہریوں کیلئے ایک تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری میں بھارتی پنجاب، گجرات اور راجستھان سمیت کچھ دیگر ریاستوں کا دورہ کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کینیڈین ایڈوائزری بھارتی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کواس مشورے کے چند روز بعد سامنے آئی جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ مغرب میں ” گو بیک ٹو انڈیا“ کی بڑھتی ہوئی مہم کے پیش نظرضروری احتیاط برتیں اور انتہائی چوکس رہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بیرون ملک تعلیم حاصل اور کام کرنے والے بھارتیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کینیڈا میں مخالف سرگرمیوں کے واقعات میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے احتیاط برتیں اور چوکس رہیں۔ ایڈوائزری کا بنیادی محرک ”خالصتان ریفرنڈم “ تھا جسکا بھارتی حکومت کے احتجاج کے باوجود کینیڈا نے دفاع کیا اور اس کے انعقاد کی اجازت دی ۔
کینیڈا کی طرف سے تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سفر سے بھی گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button