جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر:پی ایچ ای کے ملازمین کی23 ستمبر کو ہڑتال کرنے کی دھمکی

جموں11ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے ملازمین نے حکام کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ 23ستمبرکو ہڑتال کریں گے۔
پی ایچ ای ایمپلائز یونائیٹڈ فرنٹ کے سینئر ارکان منیش شرما، راجیش جموال، بلدر راج وید، دیویندر سنگھ اور دیگر نے جموں میں صحافیوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18جون کو یونائیٹڈ فرنٹ کی جانب سے ملازمین کے پرانے مطالبات کے حق میں ایک روزہ کام چھور ہرتال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ حکام مستقل ملازمین کے زیر التوا ء مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے اور وہ صرف وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکام انہیں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو مسائل حل کرنے کے لئے 22ستمبر تک کی مہلت دی اور ناکامی کی صورت میںملازمین 23ستمبر 2022کو ہڑتال پر جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیلی ویجرز کی ہڑتال کی وجہ سے مستقل ملازمین 8گھنٹے سے زائد کام کر رہے ہیں، یا تو انہیں معاوضہ دیا جائے یا کوئی اضافی ڈیوٹی نہیں کرے گا، مزید یہ کہ ڈیلی ویجر ملازمین کو مستقل کرنے کا مسئلہ جلد حل کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button