جموں

بھارتی تحقیقاتی ادارے نے پولیس سب انسپکٹربھرتی سکینڈل میں مزید چار افراد گرفتار کر لئے

download (6)جموں09نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)نے پولیس سب انسپکٹر بھرتی اسکینڈل میں ملوث مزید چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں جموں اور پنجاب سے کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں انڈین ریزرو پولیس (آئی آرپی)کا اہلکار وکاس شرما اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف )کا اہلکار اتل کمار شامل ہیں۔سی بی آئی نے گزشتہ روز بھرتی سیکنڈل میں جموں، ہریانہ اور پنجاب میں سات مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ سی بی آئی نے چار گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔سی بی آئی نے اس سکینڈل کے سلسلے میں پہلے ہی بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک کمانڈنٹ، ایک پولیس افسر، دو پولیس اہلکاروں، ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک سابق سی آر پی ایف اہلکار سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button