بھارت

امانت اللہ کو ضمانت بی جے پی اورای ڈی کے منہ پر طمانچہ ہے ، عام آدمی پارٹی

نئی دلی:نئی دلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے، جنہیں دلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات پرگرفتار کیا گیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امانت اللہ خان ا2ستمبر کونفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے گرفتاری کے بعد دو ماہ سے عدالتی حراست میں تھے۔ دلی انسداد بدعنوانی برانچ نے امانت اللہ خان کے خلاف دلی وقف بورڈ کے فنڈز کے غبن اور غلط استعمال سے متعلق مقدمہ دائر کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسوڈیا نے ایک بیان میں کہاہے کہ عدالت کی طرف سے امانت اللہ خان کی ضمانت پر رہائی کا حکم بی جے ہی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی طر ف سے امانت اللہ خان کو ضمانت پر رہائی کے حکم سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ بی جے پی نے انہیںجھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے جیل بھیجاتھا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت اپنے مخالفین کے خلاف تحقیقاتی اداروں کا غلط استعمال کررہی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے دیگر رہنمائوں بشمول کنوینر اروند کیجریوال نے بھی امانت خان کی ضمانت پر رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button