حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا مجاز کشمیری کو خراج عقیدت
اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ہردلعزیز کشمیری آزادی پسند رہنما مجاز کشمیری کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے مرحوم رہنما کی آٹھویں برسی پر اسلام آباد میں اپنے دفتر میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا ۔
غلام محمد صفی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مرحوم مجاز کشمیر ی کو خراج عقیدت پیش کرتے کہا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ایک روزضرور رنگ لائیں گی۔ انہوںنے بنوں میں دہشت گردحملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے لواحقین کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔
حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر کے سابق کنوینر محمود احمد ساگر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں مرحوم مجاز کشمیری اور شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوںکی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
مجلس کے اختتام پر غلام محمد صفی نے تمام شہدائے کشمیر اور شہدائے پاک افواج کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
دریں اثنا جموں خطے سے تعلق رکھنے والے حریت رہنماو¿ںقاضی عمران خالد شبیر ،امتیاز بٹ اور عبدالرشید بٹ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے متعدد سماجی کارکنوںکی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں نہتے شہریوں پر وحشیانہ مظالم ڈھا رہی ہے لیکن اسکے باوجود بھی وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوںنے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔