مقبوضہ جموں و کشمیر

انصاف پسندعالمی اداروں سے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کی اپیل

سرینگر 30 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے ایک بار پھر دنیا کے انصاف پسند اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرایا جاسکے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قابض فورسز آئے روز نہتے نوجوانوں کو تخت مشق بنارہی ہیں اوروہ ایسا تاثردینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ جیسے پوری کشمیری قوم ہتھیار لیکر گھوم رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت کے دس لاکھ سے زائد فوجی جموں وکشمیر میں تعینات ہیں اور جوکوئی بھی بھارت کے استعماری حربوں کیخلاف آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اسے جان سے مار دیا جاتا ہے یا اسے کالے قوانین کے تحت جیلوںمیں ڈال دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت بھی فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ سمیت ہزاروں آزادی پسند دور دراز کی بھارتی جیلوں میں مسلسل غیر قانونی طور پر نظربند ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے کشمیری عوام کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور موجودہ صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ انصاف کے بین الاقوامی اداروںکو مقبوضہ علاقے آکر وہاں کے ابتر حالات کا خود جائزہ لینا چاہیے ۔ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں تنازعات کے حل کی بات کی جارہی ہے بھارت ضد اور ہٹ دھرمی کا سہا را لیکرمقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے انسانی و سیاسی حقوق پر لگاتار شبخون مار رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ امن پسند کشمیری عوام کو امید ہے کہ عالمی ادارے براہ راست اور عملی مداخلت کرکے ان کے حقوق کی بحالی میں اپنا کردار کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button