مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جانا ضروری ہے، فاروق عبداللہ

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے علاقے کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے اپنے دورہ کٹھوعہ کے دوران پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میںایک مربوط انتظامی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کیا جانا ضرور ی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے جو وعدے کیے ہیں اسے وہ پورے کرنے چاہئیں۔انہوں نے جموںخطے میں قیام پذیر روہنگیا پناہ گزینوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ایک انسانی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔
فاروق عبداللہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بجلی کی قلت، بے روزگاری، ناقص انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی انحطاط سمیت دیگر کئی اہم مسائل پر بھی بات کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button