انسانی حقوق

پونچھ : بھارتی فوجیوں کی فائرنگ ، تشدد سے دو شہری زخمی

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ اور تشدد سے دو شہری زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے مینڈھر کے ایک ایک گاو¿ں میں پیش آیا۔ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے دستوں نے رات کے گشت کے دوران 39 سالہ محمد سلیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔ فوجیوں نے ایک اور شہری 34سالہ مرتضی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسکے باعث اسے سخت چوٹیں آئیں۔یہ دونوں پیشے کے لحاظ سے مزدور بتائے جاتے ہیں ۔
فوجیوں نے دنوںکو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔ دونوں کا قصور محض اتنا تھا کہ یہ بھارتی فوجیوں کے گشت کے دوران گھر سے باہر آئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button