مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنارہا ہے، حریت کانفرنس

APHC-1سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے انہیں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنارہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیرمیں ہر کشمیری خوف و دہشت کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں تمام اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے اگست2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد نہتے کشمیریوں پر مظالم میں تیزی لائی ہے۔انہوںنے کہا کہ مسلم اکثریتی جموںوکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے اب تک لاکھوں غیر کشمیریوں کو علاقے کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دیے گئے ہیں۔ بھارتی حکومت نے حریت رہنماﺅں ، کارکنوں ، صحافیوں ، حقوق کے کارکنوں ، طلباء، علمائے دین سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت قتل و غارت، گرفتاریوں، تشدد اور دیگر وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی منصفانہ جدوجہد ترک کرنے پر ہرگز مجبور نہیں کرسکتا۔ ترجمان نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کے خلاف مذموم بھارتی منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button