انسانی حقوق
انفورسمنٹ دائر یکٹوریٹ نے چھ کشمیریوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا
جموں: بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں چھ کشمیریوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جنکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ان کے نام محمد اقبال بکروال، مدثر علی، عبدالجلیل، اختر میر، پرویز میر اور اقبال میر بتائے جاتے ہیں اور یہ جموں خطے کے رہائشی ہیں۔
قانونی ماہرین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مودی حکومت غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔