آزاد کشمیر

جموں وکشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے، سجاد خان ڈائریکٹر کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ

مظفرآباد:
کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔
ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے جو آزاد کشمیر کے دورے پر ہیں پشاور کے سینئر منیجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق کودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے۔ بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں بلکہ خود بھارتی آئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کرتے۔ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سات دھائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں نے بھارت کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے۔بھارت عملی طور پر کشمیر میں عوام سے شکست کھا چکا ہے اور اب مذموم مقاصد کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی ے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔راجہ سجادخان نے کہاکہ پاکستان دنیا میں کشمیر یوں کا واحد وکیل ہے اور کشمیریوں کے حق خوادارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ 1947کے بعد سے آزاد کشمیر میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقابلے میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے۔آزاد کشمیر سے متعلق بھارت منفی پراپیگنڈہ کر رہا ہے اور اپنے تمام تر وسائل اس مقصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان نے وفد کو مسئلہ کشمیر کے قانونی، سیاسی،جغرافیائی اور آئینی پہلوئوں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، آزاد کشمیر کے سیاسی و انتظامی ڈھانچے، آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019کے غیر قانونی اقدام کے بعد بھی دنیا جموںوکشمیر کو ایک متنازعہ عالقہ تسلیم کرتی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button