پاکستان
پاکستان نے کٹاس راج مندرکی یاترا کے لیے84 بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے
اسلام آباد: پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع کٹاس راج مندر جسے قلعہ کٹاس بھی کہا جاتا ہے، کی یاترا کے لیے 84 بھارتی یاتریوں کوویزے جاری کردیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق منگل کو جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق پاکستانی ناظم الامور سعد احمدوڑائچ نے اس موقع پر یاتریوں کے لیے نیک خواہشات اور آرام دہ سفر کی خواہش ظاہر کی ہے۔1974 کے مذہبی مقامات کے دورے کے بارے میں پاک بھارت معاہدے کے تحت ہر سال بھارت سے ہزاروں سکھ اور ہندو یاتری مختلف مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔بیان میںکہا گیا کہ یاتریوں کے ویزوں کا اجراء حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق ہے تاکہ مذہبی مقامات کے دوروں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔