مظاہرے

جموں:ملازمین کا بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

aaazzzجموں:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں محکمہ پانی کے ملازمین نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل میں بے حسی پر اعلیٰ حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محکمہ پانی کے ملازمین کی بڑی تعدادجموں شہرمیں چیف انجینئر کے دفتر کے باہر جمع ہوئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اور مسائل کی طرف توجہ نہ دینے پر اعلیٰ حکام کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ کے اعلیٰ حکام مستقل اور عارضی ملازمین کے زیر التوا مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین گزشتہ قریباً تین دہائیوں سے مشکلات کا شکار ہیں، یقین دہانی کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔

انہوںنے دھمکی دی کہ اگر مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button