ٹویٹر نے بھارت میں54ہزار سے زائد اکاﺅنٹس بند کر دیے
نئی دلی02نومبر(کے ایم ایس)ٹویٹر نے بچوں کے جنسی استحصال ، عریانیت اور دیگر فحش مواد کو فروغ دینے پر 26اگست سے 25ستمبر کے درمیان بھارت میں 52ہزار 1سو 41اکاﺅنٹس بند کر دیے۔دہشت گردی کو فروغ دینے پر 1ہزار 9سو 82اکاﺅٹس بند کردیے گئے۔
مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے دہشت گردی کو فروغ دینے پر 1ہزار 9سو 82اکاﺅٹس بند کردیے۔ ٹویٹر نے بھارت کے نئے آئی ٹی قانون2021کی تعمیل سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میںکہا ہے کہ اسے شکایات کے ازالہ نظام کے ذریعے 157شکایات موصول ہوئیںاور129معاملوںمیں کارروائی کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اسکے علاوہ ان 43شکایات پر کارروائی کی گئی جن میں اکاﺅنٹس کی معطلی کے خلاف اپیل کی گئی تھی لیکن ان میں سے کسی بھی اکاﺅنٹ کی معطلی واپس نہیںلی گئی اوروہ سارے بدستور معطل ہیں۔
یا د رہے کہ گزشتہ ماہ دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا تھا کہ چائلڈ پورنو گرافی کی شکایات پر ٹویٹرسے موصول ہونے والے جوابات نامکمل ہیںاور کمیشن ان سے مطمئن نہیں ہے۔