بھارت
معروف صحافی، مصنفہ اور کالم نگار حمرہ قریشی کا سرینگر میں انتقال
نئی دلی: دلی میں مقایم معروف صحافی، مصنفہ اور کالم نگار حمرہ قریشی کا سرینگر میں انتقال ہو گیاہے ۔انکی عمر 70برس تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 24اپریل 1955کو پیدا ہونے والی حمرہ قریشی نے ادب اور صحافت کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔حمرہ قریشی کو انکی کتاب” کشمیر: دی ان ٹولڈ اسٹوری”نے شہرت کی بلندی پر پہنچایا جس میں انہوں نے مقبوضہ علاقے کے مسائل کو اجاگر کیاتھا۔انکی دیگر تصانیف میں ”ویوز : یورز اینڈ مائن، مور بیڈ ٹائم ٹیلز اوردیگر شامل ہیں۔ انہوں نے خوشونت سنگھ کے ساتھ ”دی گڈ، دی بیڈ اینڈ دی ریڈیکولس: پروفائلز ”بھی لکھی ۔مقبوضہ کشمیر کی ممتاز شخصیات نے ان کے انتقال پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔