بھارت

بھارت: ہندو غنڈوںکا مندر کیلئے عطیہ کے طور پر گندم نہ دینے پردلت خاندان پر بہیمانہ تشدد

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دلت خاندان کو گاوں کے مندر میں عطیہ کے طور پر گندم دینے میں ناکامی پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع چھتر پور کے گاوں مہاراج گنج میں پیش آیا ۔ متاثرہ دلت خاندان کے ارکان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہندوﺅں کا ایک گروپ مندر کے لیے چندہ کے نام پر اناج مانگنے ان کے گھر پہنچا۔ جب خاندان نے مالی مجبوریوں کی وجہ معذرت کی توانکے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور انہیں گھر سے گھسیٹ کر باہر لے جایا گیا اور لاٹھیوں، سلاخوں، اینٹوں اور پتھروں سے مارا گیا۔ ہندو غنڈوں نے دلت خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ خاندان کے کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔متاثرہ خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی مندر کیلئے کچھ اناج دے چکے تھے ور اب مزید کا مطالبہ پورا کرنا انکے لیے ممکن نہیں تھا کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے تو انکے پاس کھانے کیلئے کچھ نہیں بچتا ۔ہندو غنڈے بعد ازاں متاثر خاندان کی باقی ماندہ گندم بھی چھین کر لے گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button