کشمیری تارکین وطن
کشمیری عوام کو آج تک انکے حقوق نہیں ملے :فہیم کیانی
لندن : کشمیری رہنما محمد فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور انہیں آج تک انکے حقوق نہیں مل سکے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فہیم کیانی نے لندن میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کیلئے انسانی حقوق کارکنان کی جانب سے ہائوس آف کامنز میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو جابرانہ قوانین کے تحت گرفتارکیا جاتا ہے اور ان پر جھوٹے الزامات لگا کراکثر مقدمات قائم کئے جاتے ہیں۔