کشمیری تارکین وطن

برسلز: کشمیر ای یو ویک کی تقریبات کابرسلز میں آغاز

Photo exhibition on Kashmir in Brusselsبرسلز 15نومبر (کے ایم ایس)
یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام کشمیرای یو ویک کی تقریبات کا آغاز ہوگیاہے۔
یہ تقریبات تصویری نمائش، کانفرنس، پریس کانفرنس اور مسئلہ کشمیر پر اہم یورپی نمائندوں اور شخصیات کے درمیان ملاقاتوں پر مشتمل ہیں۔ان تقریبات کے آغاز پر یورپی پریس کلب برسلز میں گزشتہ روز کشمیر کے بارے میں ایک تصویری نمائش شروع ہوئی جس میں پیش کی جانے والی تصاویر بیلجیئم کے نامور فوٹو جرنلسٹ مسٹر سدرک گربیہائے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے دوران لی تھیں۔ ان تصاویر میںکشمیر کی ثقافت اور کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کواجاگر کیاگیا ہے ۔یہ تصاویر یورپی پریس کلب میں آئندہ دو ہفتے کے دوران اہم تقریبات کے دوران لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں گی۔کشمیر ای یو ویک کے دیگر پروگراموں میںیورپی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس، یورپی پریس کلب میں پریس کانفرنس اور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان ملاقاتیں شامل ہیں۔ برسلز میں کشمیر ای یو ویک کے آغاز کے موقع پر کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا کہ کشمیر کونسل کی جانب سے کئی برس سے سالانہ کشمیرای یو ویک منعقد کیا جاتا ہے ، جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کو یورپ میں زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے عالمی برادری خصوصی یورپی یونین سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف بھارتی فورسز کے سنگین جرائم فوری رکوانے کیلئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکاحق خودارادیت دلوانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔انہوں نے کہا کہ 1947سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو لامتناہی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کی پریشانیوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ یورپی یونین سمیت عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ کشمیر یوںکو ایک پرامن ماحول فراہم ہوسکے جہاں وہ اپنی خواہشات کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت استعمال کر سکیں

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button