مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ وادی کشمیر میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ سخت پریشان

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بجلی کی سخت بندش کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میںبجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی زندگی سخت اجیرن بن چکی ہے ۔ گزشتہ روز سرینگر اور دیگر علاقوں میں ہونے والی درمیانی درجے کی برفباری کے نتیجے میں بجلی کا نظام مزید درہم برہم ہو گیا۔ لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کا مسئلہ انتہائی پیچیدہ ہو چکا ہے جسے انظامیہ حل میں ناکام ہے۔ انہوںنے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث جہاں عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں پر طلبائ، کارخانہ دار اور کاری گروغیرہ بھی سخت پریشان ہیں ۔ لوگوںنے کہا کہ محکمہ بجلی آج سے دس برس جہاں پر تھا آج بھی اسی جگہ پر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button