مقبوضہ جموں و کشمیر
کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی جاری
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع کٹھوعہ میں آج دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز ضلع میں بلاور کے علاقے کوگ منڈلی میں فوجی آپریشن کے دوران ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اورایک ڈی ایس پی اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام راستوں کو بند کررکھا ہے اورکسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔