یوم یکجہتی کشمیر

جماعت اسلامی کا5فروری کو مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے کراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان

کراچی:جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرمظلوم کشمیریوں کی حمایت کے لئے یکجہتی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منعم ظفر نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی 3فروری کو اپنے ہیڈ کوارٹر پر کشمیر کانفرنس کی میزبانی بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ پارٹی 4 فروری کو کراچی بھر میں کیمپ لگائے گی جو 5فروری کو ریلی کے ساتھ ختم ہونگے۔ کراچی کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کریں۔جماعت اسلامی کے رہنما منعم ظفرنے سابق امیر جماعت اسلامی مرحوم قاضی حسین احمدکو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر قیام پاکستان کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے جس سے ملک کی شہ رگ کہا جاتا ہے۔یہ اصطلاح پہلی بار قائداعظم محمد علی جناح نے استعمال کی تھی۔منعم ظفر نے عالمی برادری کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان نے عالمی مداخلت کے ذریعے آزادی حاصل کی ہے جبکہ کشمیر ایک لاکھ سے زائد جانوں کی قربانیوں کے باوجود بھارتی قبضے کا شکار ہے۔ انہوں نے مرحوم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور خطے میں بھارت کی فسطائی پالیسیوں اور بربریت کی مذمت کی۔منعم ظفر نے کہا کہ کشمیری عوام کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کی حالت زار کو عالمی پلیٹ فارمز پر اجاگر کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button