یوم یکجہتی کشمیر

مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پراجاگر کرنے کیلئےنوجوانوں کے کردار اور ڈیجیٹل ایڈووکیسی کی ضرورت پر زور

اسلام آباد:
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے مقررین نے عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو موثر طورپراجاگر کرنے کیلئے نوجوانوں کے کردار، بیانیہ سازی اور ڈیجیٹل ایڈووکیسی پرزوردیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ‘کشمیر سے یکجہتی اور نوجوانوں کی آواز’ کے عنوان سے تقریب کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے یوتھ فورم فار کشمیر،یوتھ ایسو سی ایشن آف پاکستان اور یوتھ ڈپلومیسی فورم کے تعاون سے کیا تھا۔تقریب کے مقررین میں چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمن، سابق سفیر سید ابرار حسین اور یوتھ ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عبدالقادر کے علاوہ علینہ ظفر، مصور تنولی، باسم رضا، شہیر احمد، عبدالباسط اور پی ایچ ڈی اسکالر طیبہ خورشید شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی عزم و استقامت سے ثابت ہوگیاہے کہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے ان کی جدو جہد مسلسل جاری ہے ۔انہوں نے نوجوانوں پر زوردیاکہ وہ مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا بھرتک پہنچائیں۔ مقررین نے کہاکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل ایڈووکیسی کی باگ ڈور سنبھالنی چاہیے، بھارت کی طرف سے پھیلائے جانیوالے غلط معلومات پر مبنی بیانیے کا مقابلہ کرنا چاہیے، لوگوں کو متحرک کر کے ان کی حمایت حاصل کرنی چاہیے، اور سچ اور حقیقت پر مبنی بیانیہ لوگوں کے سامنے پیش کر کے اسے مستقل توجہ کا مرکز بنانا چاہیے۔ مقررین نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بدترین ظلم و تشدد ،قتل عام ، جبری گمشدگیاں ، گرفتاریاں ، مذہبی، سیاسی اور سماجی آزادیوں پر پابندیاں جاری ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button