مودی حکومت جموں وکشمیر میں قتل کے بہیمانہ واقعات کو روکنے کیلئے کارروائی کرے۔ اویسی
نئی دہلی:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں شہری مکھن دین کے حراستی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسد دین اویسی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا” کٹھوعہ میںایک شخص کو بھارتی پولیس نے اس حد تک تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی موت ہوگئی۔ چونکہ جموںوکشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنادیا گیا ہے لہذا یہ مودی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے بہیمانہ واقعات کو روکنے کیلئے کاررائی کریں۔انہوں نے ذمہ دار افسروں اور اہلکاروںکو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ بھارتی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) نے ضلع کٹھوعہ میں مکھن دین نامی شخص کو عسکریت پسندوں کیلئے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے دوران حراست وحشیانہ تشدد کر کے شہید کیا۔KMS-04/M