بھارت
اتر پردیش : ہندوتوا طلباءکا کالج کیمپس میں موجود مسجد فوری طور پر بندکرنے کا مطالبہ
وارانسی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک کالج میں ہندوتوا طلبانے کیمپس میں قائم ایک مسجد فوری طور پر بند کرنے مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے اپنے مطالبے پر زور دینے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور جئے شری رام کے نعرے لگائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وارانسی میں ادے پرتاپ کالج کے گیٹ کے باہر سینکڑوں ہندو طلبا جمع ہوئے اور ”جے شری رام“ کے نعرے لگا ئے ۔ انہوں نے زبردستی کیمپس میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
ہندو توا طلباءکے رہنما وویکانند سنگھ نے دھمکی دی کہ اگر مسجد کو فوری طورپر بند نہ کیا گیا تو ہندو طلباءبھی کیمپس کے اندر بھجن ہنومان چالیسا شروع کر دیں گے۔