مقبوضہ جموں و کشمیر
پی ڈی پی مقبوضہ جموں وکشمیرکی اسمبلی میں شراب پر پابندی کا بل پیش کرے گی
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ریاستی اسمبلی میں ایک بل پیش کرے گی جس میں مسلم اکثریتی علاقے میں شراب پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بل کپواڑہ کے رکن اسمبلی فیاض احمد پیش کریں گے۔بل میں مقبوضہ علاقے میں الکوحل کے مشروبات کی تشہیر، خرید وفروخت، استعمال اور تیاری پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔یہ بل مقبوضہ جموں وکشمیر کی اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔بل میں خلاف ورزی پر قید اور جرمانے سمیت سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔