مقبوضہ جموں و کشمیر
مزاحمتی رہنما تنویر الاسلام کی والدہ انتقال کر گئیں
سری نگر: مزاحمتی رہنما تنویر الاسلام کی والدہ گزشتہ رات بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں انتقال کر گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تنویر السلام نے بھارتی جبر و استبداد کے نتیجے میں 1990میں مقبوضہ جموکشمیر سے آزاد کشمیر ہجرت کی تھی۔ تنویر الاسلام کاتحریک آزادی میں نمایاں کردار رہا ہے ۔ وہ مظفرآباد میں ایک تعلیمی ادارہ بھی چلاتے ہیں جہاں زیادہ تر مقبوضہ جموں وکشمیر کے مہاجرین کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انکی والدہ نے اپنے بیٹے سے ملاقات کیلئے کئی بار آزاد جموںوکشمیر آنے کی کوشش کی لیکن بھارتی قابض حکام نے انہیں اجازت نہیں دی۔
دریں اثنا حریت رہنماﺅں نے تنویر الاسلام کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔