تعزیت

محمود ساغر کاڈاکٹر غلام سبطین مسعودی،اطہر وانی اورانکے بھائی کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد: جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کے سسر ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغرنے اسلام آباد میں جاری اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
ادھرڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے رہنما نے سینئر صحافی اطہر وانی اور ان کے بھائی انجینئر ظفر وانی کے انتقال پر بھی گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔سوگوار وانی کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے محمود ساغر نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحومہ کی روحوں کو جوار رحمت میں جگہ دینے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button