تعزیت

حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے یاسین ملک کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار رنج وغم

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحریت رہنمائوں اور تنظیموں نے غیر قانونی طور پرنظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی خوشدامن ریحانا حسین ملک کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ ، تحریک حریت جموں وکشمیر ، جموں وکشمیر مسلم لیگ ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اوردیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کشمیر کاز کیلئے مشعل حسین ملک کے خاندان کی گرانقدر خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس خاندان نے جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہدکے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے مشعل ملک اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button