تعزیت

سرینگر: ”عوامی مجلس عمل “کا فاروق احمد سودا گر کی والدہ کی وفات پر اظہار رنج وغم

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے ایک سرکردہ رکن فاروق احمد سوداگرکی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے راجوری کدل کے رہائشی فاروق احمد کی والدہ کی وفات پر عوامی مجلس عمل نے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں مرحومہ کے بیٹوں فاروق احمد ، عبدالرحمان، خورشید احمد ، الطاف حسین اور نثار احمد کے علاوہ دیگر لواحقین کیساتھ بھر پور تعزیت کی گئی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی مجلس عمل کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تنظیم کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
میر واعظ عمر فاروق اظہار تعزیت کے لیے فاروق احمد سودا گر کے گھر بھی گئے ۔
دریں اثنا میر واعظ عمر فاروق عوامی مجلس عمل کے رہنما محمد شفیع خان کی وفات پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیلئے سرینگر کے علاقے کاٹھی دروازہ میں انکے گھر گئے ۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی او ر غم زدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button