انسانی حقوق

پرویز شاہ نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صوتحال کی طرف مبذول کرائی

جنیوا: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز شاہ نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صوتحال کی طرف مبذول کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہے جنہیں نظرانداز کیاجارہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرویز احمد شاہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے کہ ان کی بات سنی جائے، ان کے ساتھ ہمدردی کی جائے اوران کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میںکہیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو، وہ خلاف ورزی ہی کہلائے گی۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ اپنی مشکلات اورمصائب کا اظہارکرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عالمی برادری سے امید لگائے بیٹھے ہیں اور دنیا کوانہیں مایوس نہیں کرنا چاہے ۔پرویز شاہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوںنے ہائی کمشنر کے اس بیان کی تعریف کی جس میں انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزاد صحافیوں پر پابندیوں کے قوانین اور ہراساں کیے جانے پر تشویش کااظہارکیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں مختلف ممالک کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دوران ہائی کمشنر کا بیان امید کی ایک کرن ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے جو لبرل جمہوریتوں کی بنیاد ہونے چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button