تعزیت
بھمبر: کشمیری حریت پسند کاجواں سال بیٹا سڑک حادثے میں جاں بحق
بھمبر:
کشمیری حریت پسند کارکن شوکت اسلام کا جواں سال بیٹا آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں سڑ ک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت پسند شوکت دو دہائی قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوی سے ہجر ت کرکے آزاد کشمیر منتقل ہوا تھا۔شوکت کا 17سالہ بیٹا مہتاب آج افطار کے وقت بھمبر کی تحصیل برنالہ میں سڑک حادثے میں جاںبحق ہو گیا ۔ مہتاب کی نمازے جنازہ کل جمعرات کو دن کےگیارہ بجے ادا کی جائے گی۔