تعزیت

حریت رہنمائوں اور تنظیموں کامعروف عالم دین غلام محمد بخشی کے انتقال پر اظہار تعزیت

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے معروف عالم دین غلام محمد بخشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمد بخشی حریت رہنما شکیل احمد بخشی، شوکت بخشی اور شہید شارق بخشی کے والد تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس، غلام محمد خان سوپوری، ڈاکٹر مصعب، جاوید احمد میر، مولانا مصعب ندوی، امتیاز ریشی اور دیگر نے اپنے بیانات میں کشمیر کاز کے لئے نمایاں خدمات پر مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
دریں اثنا ءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے حریت رہنما شکیل احمد بخشی کے والد ، حریت کارکن فیاض احمد وانی کی زوجہ اور حریت کارکن حمید اللہ کھورو کے بھانجے کی وفات پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں منعقدہ حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے ایک تعزیتی اجلاس میں کہا گیا کہ موت ایک ایسی اٹل حقیقت ہے جس سے کسی ذی روح کو مفر نہیں۔ غلا م محمد صفی نے کہا کہ مسلمانوں کا ایمان ہے کہ موت زندگی کا خاتمہ نہیں بلکہ ایک مرحلے سے دوسرے مرحلے میں منتقلی ہے۔
اجلاس میں مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
اجلاس میں سنیر حریت رہنما محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی ، پرویز احمد ،الطاف حسین وانی، شمیم شال ،امتیاز وانی،زاہد صفی، عامر عباسی،ظہور احمد اور دیگر نے شرکت کی۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے ہنماﺅں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، رفیق احمد ڈار، اعجاز رحمانی، زاہد اشرف اور دیگر نے اپنے الگ الگ بیانات میں بھی شکیل احمد بخشی کے والد غلام محمد بخشی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرینگر کے ایک قابل احترام عالم دین تھے اور ان کی مذہبی خدمات کوکشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ وہ ایک ثابت قدم اور دلیر لیڈر تھے اور 1990کی دہائی میں اپنے چھوٹے بیٹے شارق بخشی کی شہادت کے بعد بھی ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button