لداخ
لداخ میں 2 بھارتی فوجی ہلاک
لیہہ:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں کی ہلاکت لداخ کے علاقے لیہہ میں ہوئی ہے۔ تاہم بھارتی حکومت نے حوالدار کشور بارا اور سپاہی سورج کمار کی ہلاکت کی وجہ نہیں بتائی ہے اور محض اتنا کہا ہے کہ انہوں نے دوران ڈیوٹی اپنی جانیں کھو دیں۔