محاصرے اور تلاشی

شوپیاں، پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے کشوا چتراگام کا محاصرہ کرکے گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے پنگلش میں بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی۔ان کارروائیوں کے دوران متعدد شہریوں کو پوچھ گچھ کے نام پر ہراساں کیا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں فوجی آپریشن جاری تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button