جائیداد ضبط
بانڈی پورہ : بھارتی انتظامیہ نے سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کی جائیداد ضبط کر لی
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی کی غیر منقولہ موروثی جائیدار ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے آج ضلع کے علاقے او نہ گام میں محمد فاروق رحمانی کی 33کنال پر مشتمل موروثی اراضی اور رہائشی مکان ضبط کر لیا ہے ۔ ضبط کی گئی جائیدار کی کل مالیت 6کروڑ 93لاکھ بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کی املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جسکا مقصد ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دیکر علا قے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔