جائیداد ضبط
مقبوضہ کشمیر:کالے قانون کے تحت ایک اور کشمیری کی زرعی اراضی ضبط
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع رام بن میں قابض انتظامیہ نے ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے بانیہال کے رہائشی محمد سلیم کی ایک کنال اورایک مرلہ زرعی اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کی ۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کی مہم تیز کر دی ہے جسکا مقصد انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا اورضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیریوں کو دیکر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔






