جائیداد ضبط
مقبوضہ کشمیر:راجوری میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کی زیرقیادت قابض انتظامیہ نے ضلع راجوری میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے منجاکوٹ میں جاوید اقبال کی لاکھوں روپے مالیت کی دو کنال ایک مرلہ اراضی ضبط کی ہے ۔اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے، بی جے پی کی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کی جائیدادوں، املاک اور زمینوں سے محروم کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اس مہم کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے جبکہ ضبط شدہ جائیدادوں کی غیر کشمیری ہندوئوں کو منتقلی کے ذریعے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے منظم طریقے سے مقبوضہ علاقے میں آبادیای کے تناسب کو بگاڑاجارہا ہے ۔