بھارت :مدھیہ پردیش میںمسلمان خواتین یکساں سول کوڈکے خلاف احتجاج کی قیادت کریں گی

بھوپال : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسلمان تنظیموں نے مجوزہ یکساںسول کوڈ (یو سی سی) کے خلاف 16 اگست سے ریاست گیر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے جس میں خواتین احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں گی اور یادداشتیں پیش کریں گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے رکن اسمبلی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے رکن عارف مسعود نے کہا کہ مہم کا آغاز ریاست بھر میں پیٹیشنز، عوامی جلسوں اور مباحثوں سے ہوگا۔ عارف مسعود نے یکساں سول کوڈ کومسلمانوں کے آئینی حقوق پر حملہ اور آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی قرار دیاجس میں مذہبی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 خواتین سمیت 21 رکنی وفد گورنر کے توسط سے صدر جمہوریہ کو ایک یادداشت پیش کرے گا۔مہم میں 21 اگست سے دیگر کمیونٹیزکے ساتھ رابطہ بھی شامل ہے۔ عارف مسعود نے کہا کہ قبائلی گروپ بھی مجوزہ قانون کی مخالفت کر رہے ہیں اور یہ تحریک صرف مسلمانوں تک محدود نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشاورتی اعداد و شمار کو بڑھاچڑھا کرپیش کیا۔انہوں نے کہاکہ 22 تاریخ تک صرف 2,200 کے قریب ردعمل مو©صول ہوئے تھے جس کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 7 لاکھ ہو گئی۔عارف مسعود نے کہا کہ انہوں نے اسمبلی میں بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ ،جمعیت علمائے ہند اور ملی کونسل سمیت مختلف تنظیمیں اس مہم میں شرکت کریں گی۔






